واشنگٹن: امریکی جریدے بلوم برگ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورے نے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تجارتی مذاکرات کو بہتر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں عاصم منیر کو غیرمعمولی خوش آمدید دیا گیا، اور پاکستان نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا۔
پاکستان نے اپریل میں ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جو تجارتی تعلقات میں مزید گہرائی کا باعث بنی۔
وزارت خزانہ کے مطابق واشنگٹن میں حالیہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز تھے، تاہم جولائی کے اوائل میں معاہدے کی توقع کے باوجود مذاکرات کی رفتار توقع سے سست رہی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی حکام سے ملاقات میں امریکہ کو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ تعلقات میں بہتری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
0 717 1 minute read




