واشنگٹن:پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی حکام سے حالیہ ملاقاتوں کے بعد میڈیا کو بتایا کہ بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے اور بہت جلد اعلان کی توقع ہے۔
ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات اور آئی ٹی جیسے شعبے مرکزِ گفتگو رہے، جبکہ پاکستانی وفد نے ٹیرف میں نرمی اور سرمایہ کاری بڑھانے کی تجاویز بھی پیش کیں۔
واشنگٹن کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کی یہی رفتار برقرار رہی تو معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد دور ہو سکتی ہیں۔




