واشنگٹن:ایسٹرونومر کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن اور ایچ آر کی سربراہ کرسٹن کیبوٹ کی کولڈ پلے کنسرٹ میں ’کِس کیم‘ پر ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ صارفین کا کہنا ہے کہ اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ نے اس واقعے کی پیش گوئی برسوں پہلے کر دی تھی!
یہ دعویٰ اس وقت زور پکڑ گیا جب ’سمپسنز‘ کے دو کرداروں کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جو اینڈی اور کرسٹن کے انداز اور جذبات سے ملتی جلتی تھی۔ تاہم، ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ تصویر ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے۔




