امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس سے مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہو گیا ہے۔ اس سے قبل، منگل کو امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہندوستان اچھا تجارتی پارٹنر نہیں رہا ہے اور اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نئی دہلی پر "بہت زیادہ” محصولات بڑھا دیں گے کیونکہ بھارت روسی تیل خرید رہا ہے۔
امریکہ کی جانب سے بھارت پر عائد تجارتی محصولات میں مزید سختی کی گئی ہے۔ پہلے ہی بھارتی اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد جبکہ گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات پر 25 فیصد ٹیرف لاگو ہے۔ اب نئی کارروائی کے تحت یکم اگست سے امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے والے بھارتی ٹیکسٹائل مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح بڑھ کر 31 سے 34 فیصد تک جا پہنچے گی۔ اس کے علاوہ اضافی جرمانے بھی متوقع ہیں، جس سے بھارتی برآمدات پر واضح اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔




