پاکستان

پنجاب میں مفت وائی فائی سروس کی توسیع، لاہور اور 22 اضلاع میں سہولت دستیاب

لاہور: پنجاب حکومت نے مفت وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا کر لاہور میں 430 مقامات پر پہنچا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ سہولت صوبے کے 22 اضلاع میں فراہم کی جا رہی ہے، جو پہلے صرف 11 اضلاع تک محدود تھی۔

سیف سٹی پروگرام کے تحت یہ سروس اب قصور، ننکانہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، حسن ابدال، ساہیوال، اوکاڑہ، مری سمیت دیگر اہم علاقوں میں دستیاب ہے۔

وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ ملے گا، اور اب تک 37.22 ملین صارفین نے تقریباً 905 ٹیرا بائٹس ڈیٹا استعمال کیا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ مفت انٹرنیٹ سروس ایمرجنسی اور اہم کاموں کے لیے ہے، نہ کہ تفریح یا ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button