پاکستان

سکردو-دیوسائی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، ٹریفک بحال

 

سکردو : شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث سکردو-دیوسائی روڈ پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے باعث درجنوں گاڑیوں میں سوار سیاح اور مقامی افراد راستے میں پھنس گئے۔

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر پاک فوج نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ رات بھر جاری رہنے والی کارروائی میں فوجی انجینئرنگ ٹیموں نے بھاری مشینری کی مدد سے سکردو تا سدپارہ اور دیوسائی تا سدپارہ گاؤں سڑک کو کلیئر کر دیا۔

تمام متاثرہ افراد اور گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آمدورفت مکمل بحال ہو چکی ہے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

فوجی دستے اب بھی علاقے میں موجود ہیں تاکہ کسی مزید ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ مقامی آبادی اور سیاحوں نے پاک فوج کی فوری کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button