بین الاقوامی

سیز فائر کے بعدخلیجی ممالک کی فضائی حدود مکمل بحال

تہران: ایران اسرائیل جنگ بندی کے باعث اسرائیل، قطر،شام، عراق،عمان، شام اور متحدہ عرب امارات نے فضائی حدود مکمل بحال کردیں۔

مشرق وسطیٰ میں تمام فضائی حدود کو کھول دیا گیا، جنگ کے باعث متعدد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا تھا، ایران نے بھی انٹرنیشنل پروازوں کیلئے فضائی حدود جزوی کھول دی۔

انٹرنیشنل فلائٹس کو پیشگی اجازت کے ساتھ تہران آمد اور روانگی کی اجازت مل گئی، واضح رہے کہ خلیجی ملکوں کے لئے پی آئی اے کا بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے اور فلائٹ شیڈول معمول پر آگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button