پاکستان

ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں اس سنگین بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو ستھرا پنجاب پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز کو بتایا گیا کہ عالمی بینک، یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم اور پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اورسینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید ایک سو چھتیس ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں شکایات ہیں جلد ازالہ کریں گے۔ درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹرز کو نکال باہر کیا جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر گلی محلے میں صفائی اورعملہ مستقل طورپر نظر آنا چاہیے۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی توقعات کی طرح پرفارمنس کو بھی بڑھانا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کیلئے استعمال کرنے کرنے کی ہدایت کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button