بین الاقوامی

چین میں سیلاب: بیجنگ میں کم از کم 30 افراد ہلاک

بیجنگ اور اس کے گردونواح میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 30 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ بیجنگ کے پڑوسی صوبے ہیبی کی لوان پنگ کاؤنٹی کے دیہی حصے میں مٹی کے تودے گرنے سے مزید چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق پیر کے روز چین کے دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارشوں میں شدت آئی، شہر میں مسلسل شدید بارش کے دوران 54 سینٹی میٹر تک بارش ہوئی۔

ضلع میون میں 28 اور یان کنگ ضلع میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دونوں علاقے بیجنگ کے پہاڑی علاقے ہیں۔ انتطامیہ کے مطابق چینی دارالحکومت میں 80,000 سے زیادہ لوگوں کی منتقلی کی گئی ہے، ان میں سے میون میں تقریباً 17,000 شامل ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے تلاش اور ریسکیو کوششیں تیز کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button