روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا جزیرہ نما میں ایک انتہائی شدید زلزلے نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا، جو اب تک ریکارڈ کیا گیا دنیا کا سب سے طاقتور زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کے خطرے کے پیشِ نظر جاپان، فلپائن، ہوائی، کیلیفورنیا اور الاسکا سمیت امریکہ کے متعدد ساحلی علاقوں میں وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب، چین کے سونامی وارننگ سینٹر نے بھی خطرے کے پیشِ نظر شنگھائی، ژی جیانگ صوبے اور مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔




