اسلام آباد: سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور این آئی آر سی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
استعفیٰ صدر مملکت کو وزارت اوورسیز پاکستانیز کے سیکرٹری کے ذریعے بھجوایا گیا ہے، جس میں معاہدے کی شق XII کے تحت ایک ماہ کی نوٹس مدت کا ذکر کیا گیا ہے۔ شوکت عزیز صدیقی 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی مقرر ہوئے اور 4 دسمبر 2024 کو عہدہ سنبھالا تھا۔
چیئرمین نے اپنی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ این آئی آر سی کی خدمات کے دوران تعاون اور تجربات کے لیے شکر گزار ہیں، لیکن اب عہدے کی ذمہ داریاں جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔




