بین الاقوامی
Trending

ایرانی رہنما علی لاریجانی پر حملے کا اسرائیلی دعویٰ، تہران نے تحریری ثبوت جاری کر کے تردید کر دی

 

تہران / یروشلم :ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری نفسیاتی جنگ میں اس وقت نیا موڑ آگیا جب ایرانی میڈیا نے سابق اسپیکر پارلیمنٹ اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت سے متعلق اسرائیلی دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا۔ ایران کی جانب سے علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا ہوا ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے جسے ان کی سلامتی کا ٹھوس ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔
گزشتہ رات اسرائیلی میڈیا نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا تھا کہ ایک خصوصی ‘ٹارگٹڈ اسٹرائیک’ (ہدف بنا کر کیے گئے حملے) میں علی لاریجانی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کا مقصد ایرانی قیادت کے ایک انتہائی اہم اور کلیدی ستون کو براہِ راست ضرب لگانا تھا۔
حملے کے فوراً بعد بین الاقوامی حلقوں میں علی لاریجانی کے جاں بحق یا شدید زخمی ہونے سے متعلق متضاد اطلاعات گردش کرنے لگی تھیں۔اسرائیلی پروپیگنڈے کا اثر زائل کرنے کے لیے ایرانی میڈیا نے مستعدی دکھائی اور علی لاریجانی کا تحریری پیغام نشر کر دیا۔ اگرچہ تہران حکومت یا پاسدارانِ انقلاب نے اب تک کوئی باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا، مگر اس پیغام کی اشاعت نے اسرائیلی دعوؤں کی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی جیسی قد آور شخصیت کو نشانہ بنانے کی خبریں پھیلانا دشمن کو ذہنی دباؤ میں لانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ تاہم، ایران کی جانب سے تحریری ثبوت کی فراہمی ظاہر کرتی ہے کہ وہ اس طرح کے حملوں کے اثرات کو زائل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button