اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا گیا ہے اور اگر وہ چاہیں تو بلا روک ٹوک پاکستان آ سکتے ہیں۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے اور پی ٹی آئی کو بھی پرامن احتجاج کی اجازت دی جائے گی، مگر حکومت کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیے جائیں گے۔




