برمنگھم: چیمپئنز لیگ لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا اور میچ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان بغیر مقابلے کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔
بھارتی کھلاڑیوں نے پہلے راؤنڈ میچ میں بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیل اور سیاست کا یہ ملاپ دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے اور کھیلوں کی دوستی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اگر بھارت سیمی فائنل سے دستبردار ہوتا ہے تو پاکستان فائنل میں براہ راست پہنچ جائے گا۔
0 84 Less than a minute




