”
راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے یوم آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ "دل سے پاکستان” پیش کیا ہے جو قوم کے جذبہ حب الوطنی، اتحاد اور قربانیوں کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ نغمہ وطن کے محافظوں کی بہادری اور ان قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جن کی بدولت پاکستان محفوظ اور خودمختار ہے۔
نغمے میں دشمن کے خلاف تاریخی کامیابیاں اور قوم کی ثابت قدمی کی عکاسی کی گئی ہے، جو ہر پاکستانی کے دل میں جذبہ حب الوطنی کو مزید بڑھاتا ہے۔
0 471 Less than a minute




