پاکستان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا دو روزہ دورہ، لاہور پہنچنے پر میاں نواز شریف نے استقبال کیا

 

لاہور:ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا۔

یہ مسعود پزشکیان کا ایران کے صدر کے طور پر پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جس دوران وہ پاکستان کے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

دورے کے دوران، ایرانی صدر لاہور میں مزارِ اقبال پر حاضری دیں گے، جہاں وہ پاکستانی قوم کے عظیم شاعر علامہ اقبال کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان توانائی، تجارت، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایرانی صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button