لاہور: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے لاہور میں مزارِ اقبال پر حاضری دی، جہاں انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر اہم حکام موجود تھے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ نے نہ صرف پاکستان، بلکہ ایران میں بھی بہت زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارہ مزید فروغ پائے گا




