پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی پہلی مشترکہ مشق

کراچی میں پاکستان اور ترکیہ کی نیول اسپیشل فورسز نے پہلی مرتبہ مشق کا اہتمام کیا۔

یہ ایکسرسائز سمندر اور خشکی دونوں پر محیط رہی، جس میں شہری علاقوں میں فرضی فوجی کارروائیوں، مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مبنی آپریشنز کا عملی مظاہرہ شامل تھا۔ مشق کا مقصد ساحلی اور شہری علاقوں میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری اور آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، مشق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اشتراک اور دوستی کے رشتے کی ایک علامت ہے۔ مشق کے ذریعے دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button