پاکستان
Trending

سرحدوں کا دفاع اور دہشت گردی کا قلع قمع اولین ترجیح: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کرم میں جوانوں کو عید کی نوید

 

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالفطر کا تہوار ضلع کرم کے حساس سرحدی علاقوں میں افسران اور جوانوں کے ساتھ منایا۔ فیلڈ مارشل نے اگلے مورچوں پر عید کی نماز ادا کی اور وطنِ عزیز کی سا لمیت اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں آپریشن "غضبُ لِلحق” کے دوران دہشت گردوں کے خلاف حاصل ہونے والی غیر معمولی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری نے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو مفلوج کر دیا ہے۔ پاک فوج کے عزم اور قربانیوں کی بدولت ملک میں امن کی فضا مستحکم ہو رہی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے ہونے والی دہشت گردی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔” * انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان کا امن خراب کرنے والے عناصر جہاں کہیں بھی ہوں، انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
فیلڈ مارشل نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ عید کے موقع پر اپنوں سے دور سرحدوں پر پہرہ دینا ان کی حب الوطنی کا اعلیٰ ترین ثبوت ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button