راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف ایک مؤثر آپریشن انجام دیتے ہوئے 22 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) نے کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔




