پاکستان
Trending

قطر پر اسرائیلی حملہ ناقابل قبول، عالمی برادری خاموش نہ رہے: اسحاق ڈار

 

دوحہ :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات اب حد سے بڑھ چکے ہیں، قطر پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اب صرف مذمت نہیں، عملی اقدام ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے، جبکہ عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس بھی اہم پیش رفت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت ہے، اسرائیلی رویے سے واضح ہے کہ وہ امن کے لیے سنجیدہ نہیں۔ پاکستان مسلم دنیا کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button