پاکستان
Trending

پاک فوج کا عظیم اقدام: سیلاب متاثرین کے لیے ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر خیبرپختونخوا میں امدادی مشن تیز

 

خیبرپختونخوا میں حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں افراد کی زندگی اجاڑ دی ہے، لیکن اس مشکل گھڑی میں پاک فوج نے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ایک اہم پیغام دیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر پاک فوج نے ایک دن کی اپنی تنخواہ اور 600 ٹن سے زائد راشن سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے وقف کر دیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں اضافی فوجی دستے روانہ کیے جا رہے ہیں تاکہ ریسکیو اور امدادی کام تیزی سے انجام پائیں۔ کور آف انجینئرز کو فوری طور پر پلوں کی مرمت اور ضرورت پڑنے پر عارضی پل قائم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

 

اس قدرتی آفت میں تقریباً 200 جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر پاک فوج کی یہ کاوشیں متاثرین کے لیے امید کی کرن ہیں، جو مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button