پاکستان
Trending

بلوچستان میں امن کے لیے فوجی آپریشنز، عوامی تعاون کی ضرورت: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی : ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن کا ہدف صرف دہشت گرد ہیں، عام لوگ محفوظ ہیں
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام انٹرنشپ پروگرام کے دوران بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے اور کہا کہ کسی علاقے کو خالی کرکے واپس جانا مسئلہ کا حل نہیں، بلکہ عوام کی شراکت اور تعاون سے ہی کامیابی ممکن ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان، بچے اور خواتین اب اپنے علاقے اور تقدیر کے خود مالک بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی متنوع لسانی اور ثقافتی آبادی پاکستان کے ساتھ مضبوط وابستگی رکھتی ہے اور صوبہ و ملک کے درمیان تعلقات کو گہرا سمجھتی ہے۔

خصوصی نشست میں پاک فوج کی قربانیوں، خاص طور پر شہید میجر محمد انور کاکڑ کی خدمات اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ بلوچستان میں دیرپا امن صرف عوام اور انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button