واشنگٹن/نئی دہلی: امریکہ نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید تناؤ آ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، امریکی تجارتی وفد نے 25 سے 29 اگست تک بھارت کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد تجارتی بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی۔
یہ اقدام بھارت کے لیے ایک دھچکا ہے، کیونکہ ان مذاکرات کو دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا تھا۔




