پاکستان
Trending

سیلابی صورتحال کے پیش نظر رواز بریج کو حفاظتی طور پر توڑ دیا گیا

 

جھنگ: دریائے چناب میں بڑھتے ہوئے سیلابی دباؤ کے باعث رواز بریج کو حفاظتی طور پر بریچ کر دیا گیا ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جھنگ شہر کو ممکنہ تباہی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر کے مطابق، بروقت اقدامات کے تحت دریا کے کنارے آباد تمام شہریوں کا انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ کسی جانی نقصان کا خطرہ نہ رہے۔ انہوں نے فیصل آباد اور جھنگ کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہمہ وقت الرٹ رہیں اور تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button