پاکستانتازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ہر ممکن امداد کی یقین دہانی

راولپنڈی : پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو جاری ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر کیا احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فوجی جوانوں اور سول اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی کو سراہا اور امدادی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے کرتارپور میں سکھ برادری سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور سمیت تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، اور اقلیتوں کا تحفظ ریاست اور اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھتا ہے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سکھ برادری نے فیلڈ مارشل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button