کیلیفورنیا:گوگل بلاشبہ دنیا کا سب سے مقبول سرچ انجن ہے، لیکن بعض معلومات ایسی ہوتی ہیں جنہیں تلاش کرنا آپ کو ذہنی، قانونی اور ذاتی نقصان میں مبتلا کر سکتا ہے۔
غیر ملکی تحقیق کے مطابق، درج ذیل پانچ چیزوں کو گوگل پر سرچ کرنے سے گریز کرنا ہی بہتر ہے:
1۔ بیماریوں کی علامات
سر درد، تھکن یا بخار کی علامات سرچ کرتے ہی گوگل کینسر یا دل کی بیماری بتا دیتا ہے، جس سے پریشانی اور ذہنی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ بہتر ہے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ لیا جائے۔
2۔ بم یا خطرناک چیزیں بنانے کی ترکیب
ایسی سرچز آپ کو سیکیورٹی اداروں کی واچ لسٹ میں ڈال سکتی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں، اور آپ کا IP ایڈریس ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
3۔ کینسر
گوگل پر کینسر جیسی بیماری کے بارے میں پڑھنا بہت سے لوگوں کے لیے خوف کی وجہ بنتا ہے۔ یاد رکھیں، ہر علامت مہلک بیماری کی طرف اشارہ نہیں کرتی۔
4۔ خطرناک جانور
کچھ لوگ تفریحاً خطرناک جانوروں کی تفصیل سرچ کرتے ہیں، مگر یہ عادت سفر یا روزمرہ زندگی میں غیر ضروری ڈر پیدا کر سکتی ہے۔
5۔ اپنا نام
اپنا نام گوگل کرنا پرانی تصاویر، پرانی پوسٹس یا ذاتی معلومات کو سب کے سامنے لا سکتا ہے، جو پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل ہر چیز کا جواب نہیں، خاص طور پر وہ چیزیں جو ماہرین یا ڈاکٹرز ہی بہتر سمجھ سکتے ہیں۔سوچ سمجھ کر سرچ کریں، کہیں معلومات آپ کے لیے الجھن نہ بن جائے۔




