بین الاقوامی

ایران نے پانچ گھنٹے بعد فضائی حدود دوبارہ کھول دی

تہران: ایران نے عارضی طور پر بند کی گئی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔ پہلے ایڈوائزری میں صرف بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فضائی حدود کی عارضی بندش امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوئے تھے۔ اب حکام نے تمام پروازوں کے لیے فضائی حدود کھول دی ہیں اور فضائی آمد و رفت معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button