پاکستان
Trending

ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز،وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی چوک فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ ایک کلومیٹر لمبے اس فلائی اوور سے ایکسپریس وے اور دیگر علاقوں تک آمد و رفت میں نمایاں سہولت ہوگی۔

وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 2027 میں ایس سی او سمٹ کی میزبانی کرے گا اور اس کے لیے تیاریاں ابھی سے شروع کرنی ہوں گی۔ اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں شاہراہ دستور کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے۔ چند ہفتوں میں شاہراہ دستور کے اطراف خوبصورت پھول لگائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ تاجکستان نے پاکستان کو مختلف اقسام کے پودے تحفے میں دیے ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سفری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے محسن نقوی اور حنیف عباسی کی قیادت میں نئے منصوبے پر کام جاری ہے جس میں ریل کار بھی شامل ہے۔ یہ منصوبہ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے لیے سفر کو آسان بنائے گا۔

ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے الیکٹرک ویہیکل (ای وی) ٹرانسپورٹ کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت وزیرداخلہ کی سربراہی میں جڑواں شہروں میں سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button