پاکستان
Trending

لیاقت پور میں سیلاب متاثرین کی امداد، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ

 

لیاقت پور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لیاقت پور کے نواحی علاقے بیٹ ظاہر پیر بند کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے منچن بند پر کشتیوں اور بیڑوں کے ذریعے سیلاب زدگان کے انخلا کا ذاتی طور پر معائنہ کیا اور متاثرہ خواتین کی کشتی سے اترنے میں معاونت فراہم کی۔ مریم نواز نے ایک بزرگ خاتون کو ہاتھ تھام کر بند پر محفوظ جگہ تک پہنچایا اور پانی کی بوتل دی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ننھے بچوں کو گود میں اٹھا کر ان کا خیال رکھا اور انہیں پانی پلایا، جبکہ ریسکیو اور پی ڈی ایم اے کی ٹیموں کو ان کے کام پر سراہا۔

وزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشنز میں لائف جیکٹ اور لائف رنگ کے استعمال کو لازمی قرار دیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ان حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

مقامی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی کہ نور والا، گل محمد لنگاہ، ڈیرہ فریدی اور چوہان کے 35 موضع متاثر ہوئے ہیں، جن کی کل آبادی 84 ہزار 721 افراد پر مشتمل ہے جبکہ تقریباً 43 مربع کلومیٹر رقبہ زیرِ آب آ چکا ہے۔

مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت نقصان کی تلافی کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button