اسلام آباد: پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی ڈرائیونگ ٹیسٹ گاڑی تیار کی گئی ہے جو امیدواروں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ خودکار طریقے سے لے گی۔
اس گاڑی میں اندرونی حصے میں چہرہ شناخت کرنے والا کیمرہ نصب ہے جبکہ گاڑی کے باہر چار کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی، بایومیٹرک فنگر پرنٹ مشین بھی موجود ہے جو امیدوار کی تصدیق کرتی ہے۔
یہ جدید ٹیکنالوجی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنائے گی، اور ٹیسٹ کی کارکردگی کو بہتر کرے گی۔




