بین الاقوامی
Trending

قطر اور اتحادی ممالک کی حکمت عملی نے اسرائیل کو تنہا کر دیا:نیتن یاہو کا اعتراف

 

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قطر اور دیگر اتحادی ممالک کی اقتصادی اور میڈیا ناکہ بندی کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی برادری میں تنہا کر دیا ہے۔ انہوں نے صورتحال کا موازنہ قدیم یونانی ریاست اسپارٹا سے کرتے ہوئے کہا کہ اب اسرائیل کو “سپر اسپارٹا” بن کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

نیتن یاہو نے انٹرویو میں بتایا کہ قطر کئی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل پر اقتصادی دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ چین بھی اس محاصرہ میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی معیشت اور اسلحہ سازی کی صنعت کو خودمختار بنانے پر کام کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ناکہ بندی کا سامنا کیا جا سکے۔

انہوں نے ایران کی ناکہ بندی کے مقابلے کو مثال دیتے ہوئے کہا کہ قطر اور اس کے اتحادی بھی ناکام ہوں گے۔ نیتن یاہو نے یورپ میں مسلم اقلیتوں کے اسرائیل مخالف رویوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ امریکہ اور دیگر حلیف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے روایتی اور سوشل میڈیا میں اسرائیل کی موجودگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button