کراچی/حیدرآباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج سے سندھ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران وہ کراچی اور حیدرآباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے اور مختلف تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مزار قائد پر حاضری بھی دیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ دورہ صوبے میں پارٹی تنظیمی سرگرمیوں کو فعال بنانے اور رابطے مضبوط کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔




