پاکستان
Trending

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: عمر حیات پر فردِ جرم عائد، ملزم نے انکار کر دیا

 

اسلام آباد : ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں مرکزی ملزم عمر حیات کے خلاف اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

سماعت جج افضل مجوکا کی زیر صدارت ہوئی، جس میں ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کے لیے تاریخ مقرر کرتے ہوئے استغاثہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید گواہان پیش کرے۔

یاد رہے کہ ثنا یوسف کا قتل گزشتہ ماہ پیش آیا تھا اور پولیس نے عمر حیات کو فوری طور پر گرفتار کر کے مرکزی ملزم قرار دیا تھا۔ اس کیس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی کیونکہ مقتولہ ایک معروف ٹک ٹاک شخصیت تھیں۔

عدالت نے کیس کی شفاف اور جلد از جلد سماعت کے لیے کاروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button