کھیل

ایشیا کپ کی  41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت پہلی بار  فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

دبئی : ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 124 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستانی باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جبکہ فیلڈرز نے بھی قیمتی کیچز لے کر فتح کو یقینی بنایا۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے 28 ستمبر (اتوار) کو ہونے والے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا، جو پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ یہ ٹاکرا محض ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ تاریخ کا لمحہ ہو گا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ 1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن ہو چکے ہیں، لیکن دونوں ٹیمیں کبھی بیک وقت فائنل تک نہیں پہنچ سکیں۔

ایشیا کپ کے ریکارڈز پر ایک نظر:

بھارت: 8 مرتبہ ایشیا کپ چیمپئن

سری لنکا: 6 بار ٹائٹل جیتا

پاکستان: 2 بار چیمپئن رہا
دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ کی نظریں اب 28 ستمبر پر جمی ہیں، جب ایشیا کی دو سب سے بڑی ٹیمیں تاریخ رقم کرنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ شائقین کا جوش آسمان کو چھو رہا ہے اور ٹکٹوں کی مانگ میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button