لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شازیہ مری کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شازیہ مری کو عقل کل بننے کی کوشش ترک کرنی چاہیے اور پنجاب کے معاملات میں غیر ضروری مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جہاں شازیہ مری کا مینڈیٹ نہیں وہاں مداخلت بلاجواز اور ناجائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ڈیڑھ گز کی مسجد” بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو بھی مشورہ دیا کہ وہ سندھ میں اپنے منصوبے چلائیں کیونکہ وہاں ان کا مینڈیٹ ہے۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں مینڈیٹ مریم نواز کو دیا گیا ہے اور یہاں کسی اور کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔




