کراچی: سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 5900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 36 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5058 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3818 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔




