پاکستان
Trending

سیاسی ڈیڈ لاک برقرار، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے ملاقات تک فیصلہ مؤخر کر دیا

اسلام آباد: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات ختم نہ ہو سکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئی، پیپلز پارٹی نے علامتی شرکت کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، حکومتی وفد کی جانب سے بیان بازی بند کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، مگر پیپلز پارٹی نے واضح کر دیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان براہ راست ملاقات تک مؤقف میں کوئی نرمی نہیں آئے گی۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی ایاز صادق، رانا ثنا اللہ اور طارق فضل چوہدری نے کی، جبکہ پیپلز پارٹی وفد میں راجہ پرویز اشرف، اعجاز جاکھرانی اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شامل تھے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی تناؤ بدستور برقرار ہے، اور پیپلز پارٹی نے حکومت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ محض یقین دہانیوں سے بات نہیں بنے گی، اب فیصلہ قیادت کی سطح پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button