پاکستان

بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ گرانے میں ناکام رہا , ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:  ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے امریکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ گرانے میں ناکام رہا ہے، اور دشمن کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے بیانیے حقیقت کے منافی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی فوجی ترقیاتی حکمت عملی مؤثر، جدید اور قابل اعتماد دفاعی پلیٹ فارمز پر مبنی ہے، جس میں ملکی سطح پر تیار کردہ دفاعی ٹیکنالوجی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں، لیکن ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی حقائق کو چھپانے یا توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے بھارت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستانی طیارے گرانے کے بھارتی دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے چینی ساختہ ہتھیاروں اور پلیٹ فارمز، بشمول J-10C لڑاکا طیاروں کی بہترین کارکردگی کی بھی تصدیق کی۔ بلومبرگ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حالیہ بیان میں تسلیم کیا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 7 طیارے مار گرائے، جن میں جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

مزید برآں، پاکستان نے اگست میں جدید Z-10ME حملہ آور ہیلی کاپٹر کو اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اس وقت چینی اور امریکی ساخت کے جدید طیارے، جیسے F-16، استعمال کر رہا ہے جو ملکی دفاع کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button