کراچی :پاکستان کی مشہور اداکارہ یمنٰی زیدی نے کراچی میں منعقدہ ایوارڈز میں ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ تھری پیس لباس زیب تن کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل میں ملا جلا تاثرات دیکھنے کو ملے۔
یمنٰی کے اس لباس میں روز گولڈ لمبی اسکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ، اور کڑھائی و ٹِلّہ ورک سے مزین چمکدار جیکٹ شامل تھی۔
سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے لباس کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ یمنٰی اس میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کر رہی ہیں، جبکہ دیگر نے ان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید کی۔
یمنٰی زیدی اپنی اداکاری کے لیے معروف ہیں اور متعدد ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلم نایاب پر لکس اسٹائل ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔ وہ جلد ایک رمضان اسپیشل ڈرامے میں بھی نظر آئیں گی۔




