پاکستان
Trending

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

 

لاہور : پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش کو مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔ اب یہ پابندی 23 نومبر 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی مسافر اور جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ تاہم ہنگامی طبی حالات میں بھارتی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

پاکستان نے یہ فضائی حدود کی بندش 23 اپریل 2025 سے نافذ کر رکھی ہے، جس کا مقصد حفاظتی وجوہات اور دو طرفہ تعلقات کے پیش نظر سفری اور عسکری فضائی رابطے محدود کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button