بین الاقوامی
Trending

وینکوور میں سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کا قتل، "را” کے مبینہ نیٹ ورک پر سوالات

وینکوور: کینیڈا میں معروف سکھ رہنما اور کینم انٹرنیشنل کے صدر درشن سنگھ سہسی کو وینکوور میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کے عملے کے ملوث ہونے کے امکانات بھی زیرِ تحقیقات ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ "را” ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے بیرونِ ملک علیحدگی پسند سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

سکھ فار جسٹس (SFJ) نے درشن سنگھ سہسی کے قتل کے خلاف کینیڈا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی قونصل خانہ سکھ کمیونٹی کو خوفزدہ کرنے میں شامل ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی جاری پالیسی کا حصہ ہے اور اس سے سکھ برادری کے ساتھ ساتھ کینیڈا کی قومی سلامتی پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button