ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے 3 رکنی بنچ نے شیخ حسینہ کی غیر موجودگی میں جاری کیا۔
استغاثہ کے مطابق، حسینہ واجد پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں میں ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام تھا، جن میں تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم، سابق وزیرِ اعظم اور ان کی جماعت عوامی لیگ الزامات کی تردید کرتی رہی ہیں۔
فیصلے کے بعد ڈھاکہ میں سخت سیکیورٹی نافذ کی گئی، اور عوامی لیگ نے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی، جس کے نتیجے میں سڑکیں سنسان ہو گئیں۔ شیخ حسینہ واجد نے بھارت میں پناہ لینے کے بعد بیان دیا کہ "مجھے فیصلے کی پرواہ نہیں، تمام الزامات جھوٹے ہیں، اللہ نے زندگی دی ہے اور وہی لے گا”۔




