پاکستان
Trending

پاکستان کی انتظامی ساخت وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں، نئے یونٹس کی فوری ضرورت ہے: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود

کراچی: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بدلتے ہوئے تقاضے موجودہ صوبائی انتظامیہ سے پورے نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں مضبوط لوکل گورنمنٹ ہمیشہ مارشل لا ادوار میں وجود میں آئی، جبکہ جمہوری دور میں اس نظام کو فعال بنانے میں ناکامی رہی۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ پاکستان میں صرف پانچ کیپٹل سٹیز قائم کی گئیں، حالانکہ 243 ملین سے زائد آبادی والے ملک کو مزید مضبوط انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین میں 31 اور امریکا میں 50 ایڈمنسٹریٹو یونٹس موجود ہیں، جو بڑے ممالک کے مؤثر انتظام کو ممکن بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے چار صوبوں کے ساتھ ترقی کی رفتار محدود رہی اور نئے صوبوں یا مضبوط ضلعی نظام کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بے نظیر بھٹو نے بھی ڈسٹرکٹ گورنرز کا ماڈل متعارف کرانے کی بات کی تھی تاکہ مقامی مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ ان کی گفتگو غیر سیاسی ہے اور ان کا اور پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کا کسی بھی پارٹی سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم اور مضبوط تعلیمی اداروں سے وابستہ ہے، جن کے ذریعے نوجوانوں کو جدید دور کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انتظامی اصلاحات، نئے صوبائی ڈھانچے اور فعال مقامی حکومتوں کی طرف جانے کی فوری ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button