پنجاب حکومت نے زمین ہتھیانے والوں کے خلاف تیز کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ایک ہزار 5 کیسز نمٹا دیے۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے خاندانوں کو فوری طور پر زمین کا حق واپس مل گیا۔
وزیراعلیٰ کی سربراہی میں اجلاس میں پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ پر بات کی گئی، اور مریم نواز نے واضح کیا کہ فیصلے کے بعد زمین کا قبضہ فوری دیا جائے، کسی بھی تاخیر یا سفارش کی گنجائش نہیں ہوگی۔




