واشنگٹن: ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی کمپنی ایکس (پہلے ٹوئٹر) کو وی چیٹ جیسی ملٹی سروس سپر ایپ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، جو صارفین کو رابطے اور مالی خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرے گی۔
مسک نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ چین میں وی چیٹ صارفین کے لیے میسجنگ، سوشل میڈیا اور پیمنٹس کو یکجا کرتی ہے، لیکن چین کے باہر ایسی سہولت دستیاب نہیں۔ ایکس اس خلا کو پر کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا میں ویزا کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ڈیجیٹل والٹ سروسز متعارف کرائی گئی ہیں اور صارفین کے لیے ڈیبٹ کارڈ بھی جلد پیش کیا جائے گا۔ مسک کے مطابق، ایکس کا مقصد صارفین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں ہر قسم کی سروس آسانی سے دستیاب ہو۔




