کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی بینک کی شرح سود 11 فیصد سے کم کر کے 10.5 فیصد کر دی ہے، یعنی مجموعی کمی 50 بیسیز پوائنٹس کی گئی ہے۔
بینک کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مالیاتی نظام میں لیکویڈیٹی کی بہتری، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور معیشت میں استحکام قائم رکھنا ہے۔ نئی شرح سود سے قرضوں کی لاگت کم ہوگی، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔
سٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ اقدام مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے اور ملکی معیشت کی مجموعی ترقی کو مستحکم کرنے میں بھی معاون ہوگا، جبکہ صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے مالی سہولیات میں بہتری آئے گی۔




