اسلام آباد:پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے اور حکومت کی اصلاحات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق بینکنگ، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، آؤٹ سورسنگ اور برآمدات کے شعبے عالمی معیار کے مطابق ترقی کر رہے ہیں۔
آٹوموٹیو، ٹیکسٹائل، فرٹیلائزر، پیکجنگ، ویلیو ایڈڈ فوڈ، معدنیات، ہاؤسنگ، سیاحت اور ہوٹلنگ میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ مستحکم ادارے اور بہتر میکرو اکنامک حالات پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک بنا رہے ہیں۔
0 29 Less than a minute




