لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر، مرمت اور دیکھ بھال کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے تیسرے جائزہ اجلاس میں صوبے کی 18 اہم صوبائی سڑکوں اور زرعی، صنعتی و شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق PPP ماڈل کے تحت یہ منصوبے نہ صرف تیزی سے مکمل ہوں گے بلکہ معیار میں بھی بہتری آئے گی، جس سے صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور شہری سہولیات کی فراہمی بہتر ہوگی۔




