ایران میں مظاہرے 15 دن مکمل کر گئے ہیں اور ملک کے 100 سے زائد شہروں میں جاری ہیں، جن میں تہران، تبریز، اصفہان اور مشہد شامل ہیں۔
مظاہرین نے گاڑیاں، بینک، سرکاری عمارتیں اور درجنوں گھروں کو آگ لگا دی ہے۔ کئی شہروں میں مساجد اور ہسپتال بھی نقصان پہنچا، جبکہ کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی جریدے ٹائم میگزین کے مطابق جھڑپوں میں اب تک 217 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرین کے ہاتھوں 26 بینک، 25 مساجد، 2 ہسپتال اور 48 فائر ٹرک تباہ ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی وجوہات کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے، جس سے اطلاعات کی ترسیل محدود ہو گئی ہے۔




